غیر طرحی مشاعرہ

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - وہ شعری مجلس جس میں شعرا پر یہ پابندی نہیں ہوتی کہ وہ کسی مخصوص زمین میں طبع آزمائی کریں یعنی مصرع طرح نہیں دیا جاتا بلکہ ہر شاعر کو آزادی ہوتی ہے کہ وہ اپنی جو غزل یا نظم چاہے سنائے۔ "مشاعرے کی تین صورتیں ہیں، طرحی مشاعرہ، غیر طرحی مشاعرہ اور مناظمہ۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٧٦ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'غیر' لگانے کے بعد عربی اسم صفت 'طرحی' لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'مشاعرہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر